ن لیگ اور متحدہ کا مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانےکیلئے آئینی ترمیم لانے پر اتفاق

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  اور مسلم لیگ ن میں اتفاق ہوا ہے کہ مقامی حکومتوں کو صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم  پر نہیں چھوڑا جاسکتا، اس لیے مقامی حکومتوں کو  مضبوط بنانے کے لیے آئینی ترمیم لائی جائےگی۔

،اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کی رہائش گاہ پر دونوں جماعتوں کے درمیان تیسرے مذاکراتی دور میں ایم کیو ایم کیو ایم وفد نے ترمیمی بل کا مسودہ ن لیگی قیادت کو پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم پاکستان کے مقامی حکومت کے لیے مجوزہ ترمیمی بل کے آئیڈیے پر اتفاق کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم پاکستان سے بل پر اپنی گزارشات دینے کا وقت مانگ لیا ہے، مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم مجوزہ ترمیمی بل کا مکمل جائزہ  لینے کے بعد اپنی گزارشات سے ایم کیو ایم کو آگاہ کرے گی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں تمام اتحادی مل کر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ہر حلقے سے مشترکہ امیدوار کھڑا ہوگا، جو مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ میں سے کسی کا بھی ہوسکتا ہے۔

ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور میثاقِ جمہوریت پر گفتگو کا آغاز کردیا ، لیکن مقامی خودمختاری پہلا ایجنڈا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بات چیت میں سیٹوں اور عہدوں پر نہیں 25 کروڑ عوام کے معاشی مسائل پر گفتگو کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان اب تک کراچی سمیت سندھ کی کسی بھی سیٹ پر ایڈجسمنٹ نہیں ہوئی ۔

مزید خبریں :