17 جنوری ، 2013
کراچی…جئے سندھ تحریک کے بانی،ادیب اوردانشور،سیاست دان غلام مرتضی سید کی آج 109ویں سالگرہ میں منائی جارہی ہے۔ جی ایم سید قیام پاکستان کے اہم رہنماوٴں میں سے تھے، ان کا تحریک آزادی میں اہم قردار رہا ہے۔ ان ہی کی کوششوں سے صوبہ سندھ پاکستان کا حصہ بنا۔ جی ایم سید کی 109ویں سالگرہ کے سلسلے میں سن جلسہ عام کا اہتمام کیا گیاہے۔ مرکزی جلسہ سے صنعان قریشی، عبدالواحدآریسر، ریاض چانڈیو، ڈاکٹر صفدر سرکی، ڈاکٹر نیاز کالانی، آصف بالادی ، جلال محمود شاہ اور دیگررہنما خطاب کریں گے۔ دیگر قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام بھی الگ الگ 6جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ کچھ لوگ اپنے لئے نہیں قوم کے لئے جیتے ہیں اور ایسے لوگوں کی موت کسی فرد کی نہیں پورے معاشرے اور قوم کا نقصان ہوتی ہے سندھ کے معروف ہاری رہنما فاضل راہو کا شمار بھی ایسی ہی ہستیوں میں کیا جاتا ہے۔ ان کی 26ویں برسی کے موقع پہ دیکھتے ہیں ۔