پاکستان
17 جنوری ، 2013

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش وقفے وقفے سے جاری

 بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش وقفے وقفے سے جاری

اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش وقفے وقفے سے جاری ہے ۔اسلام آباد میں دھرنے کے اثرات مری تک جا پہنچنے ہیں۔یہاں کے ہوٹل ویران اور سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں۔مری میں برفباری شروع ہوتے ہی بڑی تعداد میں سیاحوں نے یہاں کا رخ کرلیا تھا۔لیکن اب اسلام آباد میں جاری دھرنے کی وجہ سے یہاں کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں ۔گلگت بلتستان میں استور،دیامر،غذر اور اسکردو میں برفباری جاری ہے نشیبی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔مالاکنڈ میں مالم جبہ،کالام اور میاندم سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اورسوات میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔آزادکشمیر کے پہاڑ وں پر برف اورشہری علاقوں میں رم جھم برسات سے سردی کی شدت برقرار ہے۔پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :