Time 07 دسمبر ، 2023
دنیا

برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے: برطانوی میڈیا

گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

حکومتی فیصلے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنےکا باعث بن سکتاہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے مطابق اسپانسرکرنےکے لیے سالانہ آمدنی 38 ہزار 700 پاؤنڈ ہونی چاہیے جس سے 70 فیصد کارکن اپنےخاندان برطانیہ نہیں لاسکیں گے، اگر  پارٹنر پہلے ہی برطانیہ میں ہے تو دونوں کی آمدنی کو مد نظر رکھا جاناچاہیے۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بھی نئے امیگریشن قانون کو اب تک کی سب سے بڑی پابندی قراردیا ہے۔

ہوم سیکرٹری نے پیرکو امیگریشن میں کمی لانے کے لیے 5 نکاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :