17 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی میں 16 لاکھ سے زائد بچے انسداد خسرہ کے ٹیکے لگنے سے محروم رہ گئے ہیں جبکہ 50 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کراچی کے ترجمان کے مطابق رواں سال انسداد خسرہ مہم میں کراچی کے 21 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگا ئے جانے تھے تاہم 10 روزہ مہم میں صرف ہا ئی رسک ایریا کے 4 لاکھ 80 ہزار بچوں کو انسداد خسرہ مہم کے ٹیکے لگا ئے گئے۔ مہم ختم ہو نے کے بعد کراچی میں ای پی آئی سینٹرز پر ٹیکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 50 بچوں کے خون کے نمو نے خسرہ کی مزید تصدیق کیلئے اسلام آباد کے این آئی ایچ بھیجے ہیں جن علاقوں میں نمونیہ کے کیسز رپو رٹ ہو ئے ہیں، ان میں نارتھ کراچی ٹاوٴن میں 18، اور نگی ٹاوٴن میں 6، ملیر ٹاوٴن میں 6، لیاری ٹاوٴن کے 2، جمشید ٹاوٴن کے 5، گلشن اور لانڈھی ٹاوٴن میں ایک ایک، گورنگی ٹاوٴن میں 2، گلبرگ ٹاوٴن میں 3، لیاقت آباد ٹاوٴن میں 1 جبکہ نارتھ ناظم آبا د میں 3 بچے شامل ہیں۔ جبکہ رواں سال اب تک ایک بچے کی ہلاکت ہو ئی جسے محکمہ صحت نے ماننے سے انکا ر کردیا ہے۔