14 دسمبر ، 2023
رانی پور فاطمہ زیادتی کیس میں نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مسترد کر دی۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق رپورٹ میں غلط شواہد پیش کیے گئے تھے، فاطمہ کا ڈی این اے جن لوگوں کے ساتھ میچ ہوا، اُسے رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نگران وزیر صحت کی جانب سے اجلاس بلایا گیا جس میں انکوئری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق زیادتی کے بعد فاطمہ کا چیک اپ گیسٹرو انٹرولوجسٹ نے کیا، اس نے فاطمہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق نہیں کی تھی جس کے بعد شکارپور کے دو متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔
نگران وزیر صحت کی جانب سے دوسری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔