18 جنوری ، 2013
پپشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے خصوصی افراد کو سرکاری ملازمتوں میں دو فی صد کوٹہ دینے کی سمری کی منظوری دے دی صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر ستارہ ایاز نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کو دو فیصد کوٹہ دینے کی سمری کی منظوری کے بعد انھیں نوے ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس میں میرٹ کا خیال رکھا جائے گا انھوں نے بتایا کہ ملازمتوں کے لیے دیئے گئے اشتہاروں میں بھی خصوصی افراد کے کوٹے کو بھی واضع کیا جائے گا ۔