18 جنوری ، 2013
پشاور … خیبر ایجنسی میں 18 افرا د کے قتل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف نے کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین سخت سیکیورٹی کے باجود کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے جمع ہوئے اور احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرے کی قیادت جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان مولانا جلیل جان کررہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت باڑہ میں قتل عام کا نوٹس لے اور ملزمان کو جلد سزا دی جائے۔ مظاہرین نے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور مرنے والوں کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔