18 جنوری ، 2013
اسلام آباد … پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ دھرنے کا پرامن اختتام مثبت اقدام ہے، امریکا ڈاکٹر طاہر القادری سمیت پاکستان میں کسی مخصوص جماعت یا شخص کی بجائے صرف جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں منصفانہ اور شفاف انتخابات چاہتا ہے، پاکستانی عوام کو ہی اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر ہونا حوصلہ افزاء ہے، پاکستان اور بھارت کو خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔