پاکستان
18 جنوری ، 2013

کراچی میں سردی کی حالیہ لہر مزید 5 روز برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں سردی کی حالیہ لہر مزید 5 روز برقرار رہنے کا امکان

کراچی … سائبیریا سے چلنے والی یخ بستہ ہواوٴں نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، سردی کی یہ لہر مزید 5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے چلنے والی برفانی ہواوٴں نے بلوچستان اور سندھ کا رخ کرلیا ہے ، جس سے کراچی میں سردی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ رات کراچی میں درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہر میں مزید 5 روز تک سردی کی یہ شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے ۔

مزید خبریں :