پاکستان
18 جنوری ، 2013

مستونگ : ٹارگٹڈ آپریشن ، دو ملزمان ہلاک، اسلحہ ودستاویزات برآمد

مستونگ : ٹارگٹڈ آپریشن ، دو ملزمان ہلاک، اسلحہ ودستاویزات برآمد

مستونگ …بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فرنٹیئر کو ر کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو ملزمان بھی ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و ممنوعہ دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ایف سی ترجمان کے مطابق مستونگکے علا قے کلی پرکانو میں فرنٹیئرکور کے عملے نے سر چ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو افراد رشید اور شاہجہاں کو فا ئر نگ کر کے ہلاک کر دیا جو پولیس،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں،سرکاری افسران سمیت شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا شکار بنا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق جا ئے وقوعہ سے بھاری تعداد میں ہینڈ گرنیڈ،گولہ بارود،ممنوعہ لٹریچر اور دیگر اشیاء بھی قبضے میں لی گئی ہیں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے دس افراد کو حراست اور پشتون آباد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :