پاکستان
18 جنوری ، 2013

طاہر القادری نے خوف کے باعث لانگ مارچ پر مک مکا کیا،مشاہد اللہ

طاہر القادری نے خوف کے باعث لانگ مارچ پر مک مکا کیا،مشاہد اللہ

اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے مقدمات کے خوف سے لانگ مارچ پر مک مکا کر لیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے جس وزیر اعظم کی گرفتاری سے متعلق خبر پر فلک شگاف نعرے لگوائے، اسی کے دستخطوں سے طے پانے والے معاہدے کو عوامی جدوجہد کی تاریخ میں عظیم فتح قرار دے دیا۔ اس سارے ڈرامے کا مقصد ن لیگ کو اقتدار میں آنے سے روکنا تھا۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ حکومتی مشیروں نے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم کی گرفتاری کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ساتھ ایک بار پھر کشمکش کا آغاز کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی انتخابات سے پہلے سیاسی شہید بننے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

مزید خبریں :