19 دسمبر ، 2023
ڈاکو رانی سے شادی کیلئے کچے کے علاقے میں جانے والے شہری کو پولیس نے بچالیا۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق ڈاکو رانی سے شادی کیلئے جانے والے فیصل آباد کے شہری کو سندھ پنجاب سرحد پر روک لیا۔
فیصل آباد کا شہری اللہ دتہ ظفراللہ شادی کے جھانسے میں آکر اوباڑو جا رہا تھا۔
پولیس نے بتایاکہ شہری کا 2 روز قبل فیس بک پر ڈاکوؤں کی آلہ کار خاتون سے رابطہ ہوا تھا اور عالیہ نامی ڈاکو رانی نے شادی کا جھانسہ دے کر بلایا تھا جسے سندھ پنجاب سرحد پر روک لیا گیا۔