پاکستان
18 جنوری ، 2013

منظر امام کے قتل پر حکومت سندھ میں گورنر راج کیوں نہیں لگاتی،رئیسانی

منظر امام کے قتل پر حکومت سندھ میں گورنر راج کیوں نہیں لگاتی،رئیسانی

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے و فاقی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے قتل پر سندھ میں گورنر راج کا نفاذ کیو ں نہیں کرتی۔لندن میں نمایندہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ سندھ ہو یا پنجاب ہو ، خیبر پختونخوا ہو یا گلگت بلتستان تما م ہی صوبوں میں لاقانونیت اور امن و امان کی صورتحال خراب ہے لیکن اس کے باوجود وہاں اب تک گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا۔جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے واقعے کے پچھے عوامل کچھ اور تھے۔اسلم رئیسانی، جو کہ علاج کی غرض سے ان دنوں لندن میں قیام پذیر ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان واپسجائیں گے ،انھوں نے بلوچستان اسمبلی میں گورنر راج کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہ ان کے مخالفین بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر پر ہاتھ صاف کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :