20 دسمبر ، 2023
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز اسکردو، گلگت بلتستان تھا۔
زلزلے کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر '#earthquake' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔