Time 23 دسمبر ، 2023
پاکستان

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں: سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا۔ فوٹو فائل
 توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں: سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا۔ فوٹو فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائیکورٹ کے فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، انتخابات قریب ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔

مزید خبریں :