کاروبار
19 جنوری ، 2013

جولائی تا نومبر: صنعتی پیداوار میں 2.38 فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی تا نومبر: صنعتی پیداوار میں 2.38 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد … ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال اور توانائی بحران کے باوجود بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ 2.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور ادویات سازی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فرٹیلائزر اور آٹوموبائلز کے شعبے میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ماہر معاشیات کے مطابق ملک میں جاری توانائی بحران اور امن و امان کی بد ترین صورتحال کے باجود مقامی طلب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار کو فروغ ملا۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتوں کے پھیلاوٴ کیلئے ضروری ہے کہ حکومت توانائی کی رسد بڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

مزید خبریں :