Time 01 جنوری ، 2024
دلچسپ و عجیب

وقت کا دلچسپ الٹا سفر: 2024 میں جاپان سے روانہ ہونیوالے مسافر 2023 میں امریکا کیسے پہنچے؟

یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بج کر 6 منٹ پر ٹوکیو سے روانہ ہوئی/ فائل فوٹو
یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بج کر 6 منٹ پر ٹوکیو سے روانہ ہوئی/ فائل فوٹو

وقت ہمیشہ آگے جاتا ہے مگر نئے سال سے جڑا ٹوکیو سے لاس اینجلس کا فضائی سفر مسافروں کو پچھلے سال میں واپس لے گیا۔

 یہ دلچسپ سفر جاپانی ائیرلائن آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کا ہے جو یکم جنوری سال 2024 کی رات ایک بج کر 6 منٹ پر ٹوکیو کے ہنیدہ ائیرپورٹ سے لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئی۔ 

یہ پرواز 8 گھنٹے 56 منٹ کا سفر طے کرکے لاس اینجلس ائیرپورٹ پر اتری تو مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر 2023 کی شام کے 5 بجکر 6 منٹ ہوئے تھے۔ 

یوں اس دلچسپ پرواز کے مسافر سال نو سے پچھلے سال میں واپس پہنچے اور ایک بار پھر نئے سال کا جشن منایا۔

مزید خبریں :