Time 02 جنوری ، 2024
پاکستان

بلوچستان سے عام انتخابات کیلئے کسی بھی خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

الیکشن کے لیے جو فارم بنایا گیا ہے اس میں جنس کا خانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی تیسری جنس سے متعلق معلومات کی گنجائش ہے: حکام/ فائل فوٹو
الیکشن کے لیے جو فارم بنایا گیا ہے اس میں جنس کا خانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی تیسری جنس سے متعلق معلومات کی گنجائش ہے: حکام/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کسی بھی ٹرانس جینڈر یا خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کسی بھی ٹرانس جینڈر یا خواجہ سرا کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ 

حکام نے بتایا کہ الیکشن کے لیے جو فارم بنایا گیا ہے اس میں جنس کا خانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی تیسری جنس سے متعلق معلومات کی گنجائش ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے بنایا ہے۔


مزید خبریں :