02 جنوری ، 2024
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری کی ولیمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایمان مزاری گزشتہ ماہ دسمبر کے آخری ہفتے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور انہوں نے ساتھی وکیل عبدالہادی سے شادی کی ہے۔
ایمان مزاری کی شادی اور رخصتی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہلکے رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر اب ایمان کے ولیمے کی ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جس میں انہیں مرجنڈا رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ولیمے کی تقریب میں قوالی کی تقریب بھی سجائی گئی تھی جس میں ایمان کی والدہ شیریں مزاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔