03 جنوری ، 2024
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی۔
مقامی غلہ بانوں کے مطابق پراسرار بیماری سے کئی اونٹ اب تک مرچکے ہیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔
بیماری سے سینکڑوں اونٹ متاثر بھی ہیں۔
پراسرار بیماری سے اونٹ کی جلد شدید متاثر ہورہی ہے جس سے اونٹ کمزور ہوکر مررہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ویٹنری آفیسر ڈاکٹر عاقل کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی بیماری سے متعلق ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہے اور اونٹوں کی ہلاکتوں یا متاثرہ اونٹوں کی صحیح تعداد کا اندازہ ٹیموں کے پہنچنے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔