03 جنوری ، 2024
نواب شاہ میں لومڑی کےکاٹنے سے بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو کتے کےکاٹنے کی ویکسین لگادی گئی۔
نواب شاہ کی کاکا بوٹا کالونی میں جنگلی لومڑی گھس گئی، لومڑی نے کاٹ کر بچوں سمیت 12 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو پیپلز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈیوٹی ڈاکٹرکے مطابق جنگلی لومڑی نے ٹانگوں پرکاٹ کر شہریوں کو زخمی کیا، زخمیوں کو کتے کےکاٹنےکی ویکسین لگائی گئی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اعجاز لغاری کا کہنا ہےکہ لومڑی کےکاٹنے پرکتےکےکاٹنے کی ویکسین بھی کارآمد ہوتی ہے،لومڑی کھیتوں میں داخل ہوگئی ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔