نئےکورونا ویریئنٹ کےکیسز میں اضافے پر محکمہ صحت سندھ نے ہدایت نامہ جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کورونا کے نئے ویریئنٹ کےکیسز  میں اضافے پر محکمہ صحت سندھ نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ترجمان  محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے تمام  ڈی ایچ اوز  اور  میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو  اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہےکہ کورونا کے متاثرین کے ساتھ منسلک  افراد کی نشاندہی کرکے قرنطینہ کیا جائے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ مریضوں  سے منسلک  افراد ٹیسٹ کرائیں اور  سیلف آئیسولیشن اختیار کریں، تمام ڈی ایچ کیوز  اور  ٹی ایچ کیوز  میں کورونا  وارڈ  قائم کیے جائیں۔

 ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ہدایت کی ہےکہ شدید علامات  والے افرادکو  مناسب علاج معالجےکی سہولت فراہم کی جائے، تمام اسپتالوں میں بیڈز و طبی سہولیات اور  وسائل کو یقینی بنایا جائے،  بالخصوص متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل بھی تیز کیا جائے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق جھوٹی خبروں کے بجائے قابل بھروسہ ذرائع استعمال کیے جائیں، نئےکیسوں کی تشخیص کو مضبوط سرویلیئنس سسٹم کے تحت مانیٹرکیا جائے، عوام احتیاطی تدابیر  اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک استعمال کریں، علامات والے افراد  سے ملتے وقت فاصلہ رکھیں اور ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔

مزید خبریں :