Time 03 جنوری ، 2024
صحت و سائنس

قومی ادارہ صحت نےکورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کووڈ 19 (کوروناوائرس) کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری  جاری کردی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ ایڈوائزری کا مقصد  متعلقہ حکام اور  اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں ملکی اسپتالوں کی او پی ڈیز  اور  وارڈز  پر دباؤ  بڑھ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ  جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسرےکووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے، فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ایڈوائزری کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے،کورونا اور  دیگر  ریسپائریٹری وائرس سے بچنےکے لیے پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، ویکسین ابھی بھی کورونا  سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔


مزید خبریں :