Time 12 جنوری ، 2024
پاکستان

این اے 96: ن لیگ نے طلال کے بجائے پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو ٹکٹ دے دیا

این اے 96 پر ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے— فوٹو:فائل
این اے 96 پر ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 96 فیصل آباد سے ٹکٹ کا اعلان کردیا۔

این اے 96 فیصل آباد میں لیگی رہنما طلال چوہدری کو ن لیگ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 96 پر ن لیگ کا ٹکٹ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  این اے 96 سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور بھی ہوگئے تھے۔

ن لیگ نے دانیال عزیز کو بھی ٹکٹ نہیں دیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :