کاروبار
Time 13 جنوری ، 2024

بحیرہ احمر میں حوثیوں کیخلاف امریکی حملے، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بحیرہ  احمر میں یمنی حوثیوں کے خلاف امریکا کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت ایک اعشایہ 14 فیصد اضافےکے بعد 78 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 92 سینٹ اضافےکے بعد فی بیرل 72 ڈالر 68 سینٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے حوثیوں کے خلاف حملوں کے بعد بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ یمن کے قریب  آبنائے باب المندب سےگزرتے وقت احتیاط کریں اور فاصلہ اختیار کریں۔


مزید خبریں :