Time 14 جنوری ، 2024
پاکستان

اعجاز چوہدری کی اپیلٹ ٹربیونل کیخلاف اپیل خارج، لاہور سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں اعجاز چوہدری کی اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی__فوٹو: فائل
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں اعجاز چوہدری کی اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی__فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کو این اے 127 لاہور سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ ملی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپیلٹ ٹربیونل اور  ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اعجاز چوہدری کی درخواست خارج کر دی۔

خیال رہے کہ عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا سمیت دیگر کارکنان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

مزید خبریں :