دلچسپ و عجیب
21 جنوری ، 2013

انگلی کی مدد سے کار کا شیشہ توڑنے کا مظاہرہ

 انگلی کی مدد سے کار کا شیشہ توڑنے کا مظاہرہ

لندن…این جی ٹی…ایک انگلی کی مدد سے آپ لاتعداد کام کر سکتے ہیں لیکن کیا کار کا شیشہ انگلی سے توڑنا ممکن ہے؟ ایسی ہی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں نو جوان نے ایک انگلی کی مدد سے کار کا شیشہ توڑنے کا مظاہرہ پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس ا یڈونچر کی تکمیل سے قبل اس نو جوان نے پہلے انگلی سے شیشے پر مختلف جگہوں پر وار کیے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا کا پورا شیشہ چکنا چور ہوگیا۔اس تما م کاروائی میں حیرت انگیز طور پر کسی بھی دوسری چیز کا استعما ل نہیں کیا گیا اور صرف ایک ہی انگلی کی طاقت نے ناممکن کو ممکن بنادیا۔

مزید خبریں :