کاروبار
Time 16 جنوری ، 2024

ملک میں سونا سیکڑوں روپے سستا ہو گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہے۔ 

10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار 300  روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2  ہزار 47 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 67 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :