دھنیے کو فریج میں خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

اپنی جڑ سے الگ ہونے کے بعد دھنیے کے پتے بہت جلد مرجھانے لگتے ہیں/ فائل فوٹو
اپنی جڑ سے الگ ہونے کے بعد دھنیے کے پتے بہت جلد مرجھانے لگتے ہیں/ فائل فوٹو

ہرا بھرا دھنیا ہر گھر کی ضرورت اور  کھانوں کا اہم جز بھی ہے جس کے بغیر کوئی بھی ہانڈی ادھوری تصور کی جاتی ہے۔

اپنی جڑ سے الگ ہونے کے بعد دھنیے کے پتے بہت جلد مرجھانے لگتے ہیں اگر آپ انہیں فریج میں بھی رکھے تو ایک سے دو دن کے اندر ان کے پتوں کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے اور یوں دھنیا ضائع ہوجاتا ہے۔

کیا آپ بھی سوچتے ہیں کہ ایسا کیا کیا جائے کہ دھنیے کو فریج میں رکھ کر  خراب ہونے سے  بچایا جاسکے؟

 آج ہم آپ کو چند طریقے بتا کر آپ کی اس پریشانی سے چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔

دھنیے کو دھو کر سکھا لیں

ٹھنڈے پانی سے دھنیے کو دھو کر اسے کسی کپڑے سے سکھا لیں اس سے دھنیے پر لگی گرد دور ہوجائے گی، یہ عمل دھنیے کی اضافی نمی کو روکتا ہے جس سے دھنیے کے پتے خراب نہیں ہوتے۔

ائیر ٹائیڈ بیگ کا استعمال

دھنیے کو دھونے اور خشک کرنے کے بعد اسے کسی ایسی بیگ میں ڈالیں کہ دھنیے کو ہوا نہ لگ سکے جبکہ بیگ میں موجود ہوا کو بھی نکال دیں، ایسا کرنے سے دھنیے کی نمی برقرار رہے گی اور وہ خراب نہیں ہوگا۔

ٹشو پیپر کا استعمال

دھنیے کو فریج میں رکھنے سے پہلے اسے خشک کرکے ٹشو پیپر میں اچھی طرح لپیٹ کر رکھ لیں کیونکہ ٹشو پیپر نمی جذب کرنے کے طور پر کام کرتا ہے اور دھنیے کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

فریج کے دروازے میں رکھیں

دھنیے کو صارف کرکے اور اسے خشک کرکے فریج کے دروازے میں رکھنے سے بھی کچھ دن تک آپ کا دھنیا چل سکتا ہے کیونکہ فریج کے دروازے میں ٹھنڈک اتنی نہیں ہوتی اور درمیانہ درجہ حرارت ہوتا ہے۔

پانی میں بھگو کر رکھیں

دھنیے کو پانی میں بھگو کر رکھنے سے بھی دھنیا کچھ دنوں تک ہرا بھرا رہ سکتا ہے، اس کیلئے آپ آدھے  گلاس پانی میں دھنیے کو ڈال دیں اور ہر روز اس کا پانی تبدیل کردیں۔