Time 28 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

دنیا کے سب سے چھوٹے پارک کی سیر کرنا پسند کریں گے؟

دنیا کے سب سے چھوٹے پارک کی سیر کرنا پسند کریں گے؟
یہ وہ پارک ہے / فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز

اگر آپ دنیا کے سب سے چھوٹے پارک میں چہل قدمی کا اراہ رکھتے ہیں تو بس ایک قدم ہی چل سکیں گے۔

جی ہاں واقعی 4 پیپر شیٹس کے حجم کے برابر پارک کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیا ہے۔

جاپان کے شہر شیزوکا کے قریب واقع قصبے Nagaizumi میں موجود اس پارک نے حال ہی میں یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

محض 2.6 اسکوائر فٹ کے اس پارک کے گرد لکڑی سے بنا اسٹول موجود ہے جسے نیچے سے پتھروں سے سہارا دیا گیا ہے۔

دور سے دیکھنے میں یہ کسی کیاری جیسا نظر آتا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے مل اینڈز پارک کے پاس تھا جس سے متاثر ہوکر ہی جاپانی پارک کو تیار کیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک جاپانی شہری مل اینڈز پارک گیا تو اس نے اس سے بھی چھوٹا پارک اپنے شہر میں تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ پارک 1988 سے جاپانی شہر میں موجود ہے مگر اسے اب تک آفیشل حیثیت نہیں ملی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ شیزوکا کے حکام نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عہدیداران کو پارک کے حجم کی پیمائش کے لیے مدعو کیا۔

اب اسے باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دے دیا گیا ہے اور مقامی حکام کے مطابق ہم اس پارک کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں :