Time 17 جنوری ، 2024
کھیل

سابق کرکٹر خالد لطیف ٹی ایل پی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے

خالد لطیف پی پی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اشرف سموں کے خلاف الیکشن لڑیں گے/ فائل فوٹو
 خالد لطیف پی پی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اشرف سموں کے خلاف الیکشن لڑیں گے/ فائل فوٹو

سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کی جانب سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دائیں ہاتھ کے کرکٹر خالد لطیف کراچی کے علاقے ملیر کے حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 89 سے کھڑے ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے خالد لطیف سے رابطہ کیا تھا جس دوران انہیں این اے 231 سے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کے خلاف الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے پی ایس 89  کا ٹکٹ قبول کرلیا ہے، اب وہ پی پی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اشرف سموں کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔

دوسری جانب اس نشست کیلئے جماعت اسلامی نے شعیب حیدر کو منتخب کیا ہے۔ 

مزید خبریں :