پاکستان
Time 29 جنوری ، 2024

9 مئی کو ن لیگی دفتر جلانے کا کیس، پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔ فوٹو فائل
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔ فوٹو فائل

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی ورکر اور عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی امیدوار صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے صنم جاوید کی ضمانت کا حکمنامہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ صنم جاوید پر 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کیا تھا، اس کے علاوہ بھی صنم جاوید کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد صنم جاوید کو قومی اسمبلی کے حلقوں اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کے لیے انتخابی نشان الاٹ کر دیے ہیں۔

ریٹرننگ افسران نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 کے لیے صنم جاوید کو ریکٹ کا نشان الاٹ کیا ہے جبکہ این اے 120 سے انہیں تصویر والے فریم کا نشان ملا ہے، پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے صنم جاوید کو انتخابی نشان تکیہ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :