Time 31 جنوری ، 2024
کھیل

شعیب ملک دوبارہ بنگلادیش پریمیئر لیگ جوائن کریں گے

آل راؤنڈر شعیب ملک دوبارہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ جوائن کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب ملک 2 فروری کو  بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم فارچیون باریشال کو جوائن کریں گے اور  سہلٹ میں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف 3 فروری کو میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے گزشتہ ہفتے بی پی ایل کو چھوڑ دیا تھا، وہ نجی مصروفیت کے باعث ڈھاکا سے دبئی چلے گئے تھے۔

شعیب ملک کے اچانک ٹیم کو چھوڑنے کے بعد ان کے فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات لگے جس پر پہلے فارچیون باریشال اور پھر شعیب ملک نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک فارچیون باریشال کے کپتان تمیم اقبال کو بتا کر نجی مصروفیت کی و جہ سے دبئی گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے تمیم اقبال کو بتایا تھا کہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ آؤں گا۔

ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو کپتان تمیم اقبال نے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے کا کہا ، شعیب نے 6 کی بجائے 4 نمبر پر بیٹنگ کرنے کی بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اب باریشال کی جانب سے 4 نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

مزید خبریں :