01 فروری ، 2024
باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق پتھراؤ کرنے والے 25 سے زائد افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق امیدوار ریحان زیب کے قتل پر شرپسندوں نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا تھا۔
مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مخصوصی سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے مقامی افراد کو جمع کرکے مشتعل کیا، مشتعل افراد نے دروازہ توڑنےکی کوشش کی اور ریاست مخالف نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین کے خلاف تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔