دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2013

آئی فون 6رواں سال لانچ کیا جائے گا

 آئی فون 6رواں سال لانچ کیا جائے گا

واشنگٹن…آئی فون 6 رواں سال جون یا جولائی میں فنگر پرنٹ سینسر جیسی جدید ٹیکنالوجی سمیت دیگر منفرد خصوصیات کے ساتھ لانچ ہونے کی توقع ہے۔اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایپل کے آئی فونز نے ٹیکنالوجی کے دلدادہ لوگوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔اب تک اس کے 5 ماڈلز ریلیز کئے جاچکے ہیں اور اب آئی فون 6 رواں سال جون یا جولائی میں مارکیٹ میں آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔آئی فون 6 کی جس خاصیت کا لوگوں میں چرچا ہے وہ ہے فنگر پرنٹس پہچاننے کی صلاحیت ہے۔ یعنی اب فنگر پرنٹس کو موبائل سیکیورٹی کوڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ساتھ ساتھ آئی فون 6 کے کیمرے کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :