پاکستان
23 جنوری ، 2013

میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل پر شریف برادران کا اظہار مذمت

میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل پر شریف برادران کا اظہار مذمت

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی میں مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ نواز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا۔ لاہور سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں مسلم لیگ ن کے قائدین نے کہا کہ دوہرے قتل پر انہیں گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انہیں قرارِ واقعی سزا دینے کامطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ادھر محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت کا کل لاہور میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا، یہ اجلاس میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل کی وجہ سے ملتوی کیاگیا۔

مزید خبریں :