Time 06 فروری ، 2024
جرائم

میرپورخاص: پی پی امیدوار پی ایس 46 ذوالفقار شاہ گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ہوگئے

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

 میرپورخاص میں پیپلز پارٹی کے امیدوار  برائے سندھ اسمبلی سید ذوالفقار شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدید  زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتن آباد بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جس میں  پی ایس 46 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سید ذوالفقار شاہ کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال میں پیپلزپارٹی کےکارکن بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں اور  پولیس اور  رینجرز کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی ہے۔

Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA

مزید خبریں :