Time 07 فروری ، 2024
دنیا

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کا پیکج مسترد کردیا

ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی جانب سے اسرائیل کیلئے امدادی پیکج کی مخالفت کی گئی ہے/ فائل فوٹو
ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی جانب سے اسرائیل کیلئے امدادی پیکج کی مخالفت کی گئی ہے/ فائل فوٹو

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کا پیکج مسترد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کی جانب سے اسرائیل کیلئے امدادی پیکج کی مخالفت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی امداد کے پیکج  کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مستردکردیا اور ایوان میں اسرائیل کی امداد کا بل دوتہائی اکثریت کی درکارحد حاصل نہ کرسکا۔

واضح رہے امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کی 17.6 ارب ڈالر امداد کا پیکج پیش کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :