Time 07 فروری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ایشا دیول اور بھرت تختانی نے 12 سال بعد راہیں جدا کرلیں

ہمارے درمیان علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی، زندگی کی اس تبدیلی میں بچے ہم دونوں کی ترجیح رہیں گے: ایشا اور بھرت کی گفتگو/ فائل فوٹو
ہمارے درمیان علیحدگی باہمی رضامندی سے ہوئی، زندگی کی اس تبدیلی میں بچے ہم دونوں کی ترجیح رہیں گے: ایشا اور بھرت کی گفتگو/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی مقبول جوڑی ایشا دیول اوربھرت تختانی نے شادی کے 12 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا دیول اور بھرت تختانی نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ جوڑی کا کہنا تھا کہ ہمارے  درمیان  علیحدگی باہمی رضامندی سے  ہوئی،  زندگی کی اس تبدیلی میں بچے ہم دونوں کی ترجیح رہیں گے جو کہ ہم دونوں کیلئے بے حد اہمیت کے حامل ہیں، ہم اپنی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایشا اور بھرت 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،  جوڑے کے ہاں 2017 میں پہلی اور 2019 میں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،  2020 میں  ایشا دیول نے اپنی کتاب ’اماں میاں‘ میں  لکھا تھا کہ دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد بھرت مجھے نظر انداز  کرنے لگے تھے، یہی نہیں وہ مجھ سے چڑ چڑا پن بھی محسوس کرنے لگے تھے۔

مزید خبریں :