01 جنوری ، 2015
واشنگٹن.......بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشا دیول کہتی ہیں کہ جلد پاکستان آؤں گی، یہاں کی فلمیں تو نہیں ڈرامے بہت دیکھے، اپنا ہیئر اسٹائل بھی ڈراموں کی ہیروئن کو دیکھ کر بناتی تھی۔ بالی ووڈ کی لیجنڈ جوڑی دھرمیندر اور ہیمامالنی کی بیٹی اور ایکشن ہیروز سنی اور بوبی دیول کی بہن ایشا دیول نے اب تک 25 ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ 2 نومبر 1981 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2002 سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں دھوم، یووا اور کیش شامل ہیں۔