پاکستان
Time 07 فروری ، 2024

رواں ماہ لاہور میں پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے، واسا نے عدالت کو آگاہ کر دیا

لاہور میں صارفین جتنا پانی استعمال کریں گے اتنا ہی بل دینگے، واسا— فوٹو:فائل
لاہور میں صارفین جتنا پانی استعمال کریں گے اتنا ہی بل دینگے، واسا— فوٹو:فائل

واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) نے لاہور ہائیکورٹ کا آگاہ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک لاہور میں پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے، صارفین جتنا پانی استعمال کریں گے اتنا ہی بل دینگے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ واسا رپورٹ کے مطابق اس ماہ کے آخر تک پانی کے میٹرز نصب کردیے جائیں گے، صارفین جتنا پانی استعمال کریں گے اتنا پانی کا بل ادا کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ واسا رپورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں کیفیز کے خلاف ایکشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :