پاکستان
23 جنوری ، 2013

اپر اورکزئی میں دھماکا، 7 شدت پسند ہلاک، 4 زخمی

ورکزئی ایجنسی … اپراورکزئی میں شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکے سے 7 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ جندری کلے میں شدت پسندوں کے مرکز میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں 7 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان گل زمان گروپ سے ہے۔

مزید خبریں :