23 جنوری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے دوہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی کی درخواست واپس لے لی ہے۔ رحمان ملک نے دوہری شہریت کیس میں عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست جمع کرا رکھی تھی۔ نظرثانی درخواست واپس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے موٴقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ان کامعاملہ مجاز اتھارٹی کو بھجوادیا ہے جس کے بعد اب نظرثانی درخواست پر سماعت کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوا، انہیں قبول ہو گا۔