11 فروری ، 2024
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں کرپشن یا فراڈکے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔
مائیکل مک کال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں کرپشن یا فراڈ کے ذمے داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی عوام کےجمہوری حکومت کےانتخاب کے حق اور ایسی جمہوری منتخب حکومت کی حمایت کرتا ہے جوقانون کی حکمرانی،انسانی حقوق کااحترام کرتی ہو۔