Time 13 فروری ، 2024
پاکستان

عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی: اسد قیصر

عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج عمران خان کے سامنے اتحاد کیلئے تجویز رکھی گئی ہے،  پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے اہم آپشن موجود ہیں، اتحاد کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت بنانے کیلئے مشاورت کا نظام بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :