پاکستان
24 جنوری ، 2013

لاہور:میاں تیمور کے قتل کے خلاف گورنر ہاوٴس کے سامنے احتجاج

لاہور:میاں تیمور کے قتل کے خلاف گورنر ہاوٴس کے سامنے احتجاج

لاہور …لاہور میں گورنر ہاوٴس کے سامنے مسلم لیگ ن سندھ کے جائنٹ سیکریٹری میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل کے خلاف ن لیگی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صوبائی عہدیدار میاں تیمور اور ان کے والد کو دور روز قبل کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، واقعے کے خلاف احتجاج کیلیے ن لیگ کے کارکن گورنر ہاوٴس کے سامنے جمع ہوئے،مظاہرے کی قیادت مسلم لیگی رہنما پرویز ملک، نصیر بھٹہ اور محسن لطیف کر رہے تھے، شرکاء ظالمو جواب دو،خون کا حساب دو کے نعرے لگاتے رہے، احتجاج کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھیں،مظاہرے کے بعد شرکاء نے گورنر ہاوٴس کے سامنے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی،مظاہرے کے دوران مال روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :