دنیا
Time 14 فروری ، 2024

چرچ آف انگلینڈکا غزہ پر بمباری فوری طور پر بندکرنےکا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چرچ  آف انگلینڈ نے  غزہ پر اسرائیلی جنگ کو غیر اخلاقی قرار  دیتے ہوئے بمباری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں چرچ آف انگلینڈ نےکہا ہےکہ جس طرح  اسرائیل غزہ میں  جنگ لڑ رہا ہے وہ اخلاقی طور  پر جائز نہیں، غزہ پر جاری بمباری بند ہونی چاہیے۔

چرچ آف انگلینڈکا کہنا ہےکہ ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کو  روکنا ہوگا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور بمباری میں  مزید 103 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی ٹینکوں نے ناصر اسپتال کا داخلی دروازہ  توڑ  ڈالا  اور  وہاں پناہ لیے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کو اسپتال خالی کرنےکا حکم دے دیا۔

ادھر رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں ہنگامی درخواست دے دی ہے۔

 جنوبی افریقا نے استدعا کی ہےکہ عالمی عدالت رفح آپریشن رُکوانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرے۔

جنوبی افریقا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن سے مزید ہلاکتیں، نقصان اور تباہی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن نسل کشی کنونشن اور عالمی عدالت کے 26 جنوری کے فیصلےکی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

مزید خبریں :