پاکستان
24 جنوری ، 2013

لاہور:سلنڈرپھٹنے سے کافی شاپ سمیت 3 دکانوں میں آگ بھڑک اُٹھی

لاہور…لاہور کے علاقے گلبرگ میں سلنڈرپھٹنے سے کافی شاپ سمیت 3 دکانوں میں آگ بھڑک اْٹھی،جس سے کروڑوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہو گیا۔ایل پی جی کا سلنڈردھماکاحسین چوک گلبرگ میں واقع ایک پلازے کے فسٹ فلور پرکافی شاپ میں ہوا،دھماکے کے بعدوہاں آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر2دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔سلنڈردھماکے اور آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :