Time 20 فروری ، 2024
کھیل

خواجہ نافع کو بچپن سے جانتا ہوں وہ بہت با صلاحیت کرکٹر ہیں: صائم ایوب

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ابھی لیگ کا آغاز ہے، پہلا میچ ہوا ہے،غلطیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل 2024 کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ کوشش یہی ہو گی کہ دوبارہ غلطیاں نہ ہوں، منیجمنٹ کی سپورٹ پوری ٹیم کے ساتھ ہیں تاکہ سب اچھا پر فارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مومینٹم کو حاصل کر کے اس کو برقرار رکھنا ٹارگٹ ہے،  خواجہ نافع کو بچپن سے جانتا ہوں وہ بہت با صلاحیت کرکٹر ہیں، نولک شاٹس سمیت سب نئی نئی شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

صائم نے بتایا کہ کوئٹہ کے خلاف پہلے میچ میں  رن آؤٹ پر بابر اعظم نے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے آؤٹ ہو گئے میں نے کہا کہ یہ کھیل میں چلتا رہتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ بیٹنگ میں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، ڈیرن سیمی ٹریننگ میں فن کراتے ہیں ایک اوور میں رنز بنانے کے مختلف چیلنج دیتے ہیں۔

صائم ایوب نے کہا کہ لاہور میں ہائی اسکورنگ میچ ہوتے ہیں سخت مقابلہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں :